آزاد کشمیر ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 3 روز تک موسم ابرآلود رہنے کاامکان
فائل فوٹواسلام آباد:آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اورپنجاب کے کچھ علاقوں میں 3روز تک موسم ابرآلود رہے گا ،کہیں ہلکی تو کہیں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا اورخطہ پوٹھوہارمیں بادلوں کا راج ہے، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہرکیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، خبیرپختونخوا اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں آئندہ 3روز تک گھٹائیں چھائی رہیں گی اوربارش بھی اپنا رنگ جمائے گی۔
سندھ اوربلوچستان میں موسم خشک اورگرم رہے گا ، سب سے زیادہ بےنظیرآبادمیں ہے جہاں کادرجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔